Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

جب شارجہ میں مٹھائی ختم ہوگئی

شائع 20 اپريل 2020 06:35am

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک ٹویٹ شیئر کر کے 1986 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے تاریخی میچ کی یادیں تازہ کروا دی ہیں۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاوید میانداد کی چھکا مارتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ 1986 میں آج کے دن 18 اپریل کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں ایک میچ کھیلا گیا تھا۔

ایشیا کپ کے تحت ہونے والے ان میچز میں فائنل پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا جس کو دیکھنے کے لیے تقریباً 20 ہزار شائقین اسٹیدیم میں موجود تھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم اور بالخصوص جاوید میانداد کے لیے یہ ایک یادگار میچ تھا جس میں وہ بغیر آؤٹ ہوئے 116 رنز بنا کر قومی ہیرو کے طور پر ابھرے تھے۔ 1986 میں کھیلے گئے اس میچ کے لمحات ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج تک نہیں ملتے۔

انڈیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے نو وکٹوں پر 248 رنز بنا کر فتح حاصل کی تھی۔ جاوید میانداد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو انڈیا کے خلاف جیت دلوائی تھی۔ یہ میچ جتوانے کا سہرا آج بھی میانداد کے سر ہی سجتا ہے۔ اس وقت ٹیم کی کپتانی کرنے والے عمران خان نے کپ وصول کرنے کے لیے 29 سالہ میانداد کو ہی سٹیج پر بھیجا تھا۔

پاکستان کو میچ اور کپ جیتنے کے لیے چار رنز درکار تھے، جبکہ ایک بال باقی تھی۔ جاوید میانداد نے آخری گیند پر ایسا چھکا مارا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی صفوں میں افسردگی چھا گئی، لیکن پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے لیے یہ جیت انتہائی اہم ثابت ہوئی تھی۔

آئی سی سی کی ٹویٹ کے جواب میں ایک کرکٹ فین نے اس یادگار چھکے کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔

ٹوئٹر پر جاوید میانداد کی پرفارمنس کو انڈین شائقین بھی سراہ رہے ہیں۔ مہیش کمار کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ میانداد کا ماسٹر اسٹروک تھا اور انڈیا کو میچ میں ہرانا کسی جنگ جیتنے سے کم نہ تھا۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی جیت کا اتنا جشن منایا گیا کہ شام تک شارجہ کی مٹھائی کی دکانیں ہر قسم کے میٹھے سے خالی ہو چکی تھیں۔

1986  میں ایشیا کپ کے تحت ہونے والے ان میچز میں آسٹریلیا، انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا  کی قومی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div